(24نیوز)تحریک عدم اعتماد کے تنازع میں اپوزیشن کی او آئی سی کانفرنس نہ ہونے دینے کی دھمکیوں کے بعدحکومت نے اجلاس بلانے کی اپنی حکمت عملی تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔نئی حکمت عملی کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس 21 مارچ کے بجائے 25 مارچ کو بلانے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔عدم اعتماد کیلئے پیر کی ڈیڈ لائن،دیکھتے ہیں آپ او آئی سی کی کانفرنس کیسے کرتے ہیں؟بلاول بھٹو کی دھمکی
واضح رہے کہ متحدہ اپوزیشن نے پیر کو تحریک عدم اعتماد قومی اسمبلی میں پیش نہ کرنے پر ایوان میں ہی دھرنا دینے اور او آئی سی اجلاس روکنے کی دھمکی دی تھی جبکہ شیخ رشید نے بلاول کو چیلنج کیا کہ اگر ہمت ہے تو کانفرنس روک کر دکھائیں۔فواد چودھری کے مطابق او آئی سی اجلاس کے باعث 21سے23تک اسمبلی سیکریٹریٹ کا چارج وزارت خارجہ کے پاس ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔او آئی سی کانفرنس کسی کا باپ بھی خراب نہیں کرسکتا۔شیخ رشید