ٹرافی ہار کر بھی محمد رضوان نے اہم اعزاز اپنے نام کر لیا

Mar 19, 2023 | 00:01:AM
ٹرافی ہار کر بھی محمد رضوان نے اہم اعزاز اپنے نام کر لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 8 کی رنرز  اپ رہنے والی ٹیم ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان ٹرافی ہار کر بھی اہم اعزاز اپنے نام کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ملتان سلطانز کے کپتان  محمد رضوان پی ایس ایل 8 کے سب سے زیادہ سکور کرنے والے بلے باز  بن گئے ہیں ، محمد رضوان نے 12میچز میں 550 رنز بنا کر کارنامہ سر انجام دیا ہے ، گزشتہ روز بابر اعظم نے دوسرے ایلیمنیٹر کے دوران لاہور قلندرز کے خلاف میچ میں محمد رضوان کو پیچھے چھوڑا تھا اور ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بنے تھے،  تاہم آج ایک دن بعد ہی انہوں نے اپنا ریکارڈ واپس لے لیا ہے ۔
 
خیال رہےکہ محمد رضوان پی ایس ایل کی تاریخ کے واحد بیٹر ہیں جنہوں نے تین سیزن میں 500 یا اس سے زائد رنز سکور کیے ہیں، وکٹ کیپر بیٹر نے 2006 کے سیزن میں 500 رنز سکور کیے تھے جبکہ 2022 میں انہوں نے 546 رنز سکور کیے تھے اور اس سیزن میں انہوں نے 550 رنز بنائے ہیں ۔