عمران خان کے کھلاڑیوں کا پولیس پر حملہ،اسلحہ چھین کر لے گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں نے پاکستان سپر لیگ کی سکیورٹی پر مامور اہل کاروں کو بھی نہ بخشا، زمان پارک کے قریب گزرنے والی ایلیٹ فورس کی وین پر ہلہ بول دیا۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی کارکنوں نے گاڑی کو تباہ و بربادکر دیا، اہل کاروں کو بھی دبوچنےکی کوشش کی، پولیس اہل کاروں نے بھاگ کر جان بچائی، کارکن دو رائفل بھی لوٹ کر لےگئے۔
زمان پارک لاہور کے سامنے نہر میں ریاست آدھی ڈوبی پڑی ہے ریاست کو نہر میں کس نے پھینکا؟ پولیس کی گاڑی پر حملہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی تو ہو گی لیکن اُن صاحبان کے خلاف کارروائی کون کرے گا جنہوں نے 2018 کے الیکشن میں دھاندلی سے انہیں اقتدار دیا جنہوں نے ریاست کو نہر میں پھینکا؟ pic.twitter.com/lXIJvqD9SL
— Hamid Mir حامد میر (@HamidMirPAK) March 19, 2023
لاہور سے واپس آتے ہوئے پی ٹی آئی کارکنوں کو جہاں پولیس نظر آئی اس پر پل پڑے، کینال روڈ سے گزرنے والی پولیس کی گاڑی پر بھی حملہ کرکے اس کا شیشہ توڑ دیا، پتھراؤ بھی کیا۔
ضرور پڑھیں :عمران خان زمان پارک پہنچ گئے
زمان پارک کے سامنے سے موٹرسائیکل پرگزرنے والے پولیس اہلکار کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔حکومت پنجاب نے ایلیٹ فورس ٹیم اورگاڑی پرحملہ کرنےوالوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔
ترجمان پنجاب حکومت نے کہا کہ ایلیٹ فورس ٹیم اورگاڑی پرحملہ کرنے والے شرپسندوں کے خلاف کارروائی کی جائےگی۔