’ سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں ‘
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)پاکستانی فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ میں نوری نت کا کردار ادا کرنے والے اداکار حمزہ علی عباسی کا کہنا ہے کہ اُن کا سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔
نجی ٹی وی سے خصوصی بات چیت میں حمزہ علی عباسی کا کہنا تھا کہ سیاست میں آنےکا کوئی ارادہ نہیں، کیونکہ پارلیمنٹ میں جانےکے لیے بہت جھوٹ بولنے پڑتے ہیں۔وہ جس ملک میں بھی جاتے ہیں، اُنہیں شائقین کی جانب سے خوب پزیرائی ملتی ہے۔
ضرور پڑھیں :عمران خان کے کھلاڑیوں کا پولیس پر حملہ،اسلحہ چھین کر لے گئے
یاد رہے حمزہ علی عباسی ایک بار شوبز سے توبہ کرچکے ہیں لیکن اب پھر وہ شوبز انڈسٹری کو دوبارہ جوائن کرچکے ہیں ،چند دنوں بعد ’جان جہاں‘ کے نام سے ان کا ڈرامہ ریلیز ہونیوالا ہے جسے ناظرین کو بے تابی سے انتظار ہے۔