اوباڑو: پولیس مقابلے کے بعد چنیوٹ کا 9 رکنی مغوی گروپ بازیاب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) سندھ کے ضلع گھوٹکی کے علاقے اوباڑو میں روانتی پولیس نے رحیم یار خان سے اغواء کیے گئے چنیوٹ کے ڈانس گروپ کے 9 افراد کو بازیاب کروا لیا۔
پولیس کے مطابق مغویوں کو 20 روز قبل شادی کی تقریب کیلئے فیصل آباد سے بلا کر رحیم یار خان میں کچے کے علاقے سے اغواء کر لیا گیا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مغویوں کی رہائی کیلئے کروڑوں روپے تاوان طلب کیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیے: کراچی، ائیرپورٹ سے 4 کروڑ روپے مالیت کی ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
پولیس نے اغواء کاروں کے متعدد سہولت کاروں اور عزیزوں کو بھی حراست میں لے لیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مغویوں کو ڈاکوؤں نے زنجیروں سے باندھا ہوا تھا، بازیاب کرائے گئے افراد کا کہنا ہے کہ اغواء کار ان پر تشدد کرتے تھے اور زنجیروں سے جکڑ کر رکھتے تھے۔