(احمد منصور)خالصتان کا قیام ، بھارتی سکھ کمیونٹی کا آسٹریلیا کے شہر برسبین میں ریفرنڈم۔بڑی تعداد نے بھارت کیخلاف فیصلہ دے دیا ۔
خالصتان ریفرنڈم کا مرحلہ آسٹریلیا کے شہر برسبین میں منعقد ہوا جس میں سکھ کمیونٹی بھارتی شدت پسندی سے اظہارِ بیزاری اور خالصتان کا مطالبہ کر رہے ہیں،ریفرنڈم کیلئے ووٹنگ سے قبل برسبین میں فضا کشیدہ ہوگئی ۔کشیدگی کے باوجود 30-35 ہزار سکھ اب تک ریفرنڈم میں حصہ لے چکے ہیں اور یہ تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔خالصتان کے حامی سکھوں نے برسبین میں اعزازی بھارتی قونصل خانے کواحتجاجاََ زبردستی بند کردیا۔
ضرور پڑھیں :عمران خان کے کھلاڑیوں کا پولیس پر حملہ،اسلحہ چھین کر لے گئے
بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نےسکھوں کی سرگرمیوں پر پریشانی کا اظہار کیا ہے،میلبورن میں 50 ہزار سے زائد سکھوں نے ریفرنڈم میں اپنا حق رائے دہی استعمال کیا تھا۔