لاہور ائیرپورٹ پر ایف آئی اے کی کارروائی، عمرے پر جانیوالے دو افراد آف لوڈ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) ایف آئی اے امیگریشن نے لاہور ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے عمرے کے غرض سے جانے والے 2 مسافروں کو آف لوڈ کردیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق مسافر فلائٹ نمبر ER821 سے جدہ جا رہے تھے جن کے پاسپورٹس پر اٹلی روانگی کی جعلی اسٹیمپ لگی ہوئی تھی۔
مسافروں کی آمد و روانگی کے حوالے سے بھی سسٹم میں کوئی ریکارڈ موجود نہیں تھا۔
یہ بھی پڑھیے: پشاور،گھریلو ناچاقی پر شوہر نے فائرنگ کرکے بیوی، سالی اور بچے کو قتل کردیا
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ابتدائی تفتیش میں ملزمان نے بتایا کہ مجموعی طور پر 6 لاکھ روپے کے عوض ایجنٹ سے ویزے حاصل کیے تھے۔
ترجمان ایف آئی اے کا مزید کہنا تھا کہ ملزمان کو قانونی کارروائی کیلئے انٹی ہیومن ٹریفیکنگ سرکل لاہور منتقل کر دیا گیا ہے۔