مدھیہ پردیش میں بھارتی طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ اور انسٹرکٹر ہلاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں طیارہ ہچکولے کھاتے ہوئے زمین بوس ہوگیا جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار دونوں پائلٹس ہلاک ہوگئے۔
بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں پائلٹس کو تربیت دینے والے ادارے ’اندرا گاندھی راشٹریہ روان اکیڈمی‘ کے طیارے کا پرواز بھرنے کے کچھ ہی دیر کنٹرول ٹاور سے رابطہ منقطع ہوگیا تھا۔
اکیڈمی کے مطابق طیارے کی آخری لوکیش مدھیہ پردیش کے پہاڑی علاقے کے ایک گاؤں بغلات کی تھی۔ یہ علاقہ علیحدگی پسند نیکسلائی جنگجوؤں کا گڑھ سمجھا جاتا ہے۔
MP: Pilot & co-pilot killed after a training aircraft crashes in Balaghat https://t.co/ZJiX7NR2lV
— The Times Of India (@timesofindia) March 18, 2023
ریسکیو ٹیم کو طیارے کی تلاش کیلئے بھیجا گیا۔ ایک پہاڑ پر طیارے کا ملبہ مل گیا جبکہ جائے حادثہ سے کچھ دوری پر دو بری طرح جلی ہوئی لاشیں برآمد ہوئیں۔
پولیس نے میڈیا کو بتایا کہ حادثے میں دہشتگردی کے عنصر کے ملوث ہونے کے کوئی شواہد نہیں ملے ہیں۔ ابتدائی تحقیقات میں حادثے کی وجہ خراب موسم سامنے آئی ہے۔
پولیس کا مزید کہنا ہے کہ ایک لاش زیر تربیت خاتون پائلٹ 20 سالہ وریکشنکا اور دوسری 25 سالہ انسٹرکٹر مہیت ٹھاکر کی ہے۔ دونوں لاشوں کو ضروری کارروائی کے بعد آبائی علاقے روانہ کردیا گیا۔