پاکستان میں انصاف غلیلوں اور کلاشنکوف سے خوفزدہ ہے:مریم اورنگزیب

Mar 19, 2023 | 15:36:PM
 پاکستان میں انصاف غلیلوں اور کلاشنکوف سے خوفزدہ ہے:مریم اورنگزیب
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہےکہ پاکستان میں انصاف غلیلوں اور کلاشنکوف سے خوفزدہ ہے، عمران خان کی دہشت گردی کی  وجہ سے سہولت کاری دی جا رہی ہے، عمران خان کو عدالت سے ریلیف دے کر ملک کے انصاف کا قتل کیا گیا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان ریاست کی رٹ کے ٹکڑے کر رہے ہیں، انصاف ، قانون اور عدلیہ کی پراسرار خاموشی ملک کے لیے خطرہ بنتی جارہی ہے، لاڈلے کو رعایت دےکر قانون کی بالادستی قائم نہیں ہوسکتی، یہ سلسلہ نہ رکا تو ہرگلی سے جتھے نکلیں گے اور  قانون و آئین  اور انصاف پر اسی طرح حملہ آور  ہوں گے۔
 ضرور پڑھیں :پی ٹی آئی کارکنوں نے اسلام آباد میں سرکاری املاک کا کتنا نقصان کیا؟ رپورٹ سامنے آگئی

وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ زمان پارک میں عمران خان کے گھر آپریشن میں کلاشنکوف، پیٹرول بم اور دہشت گرد نکلے، عمران خان کے پاس اپنی چوریوں کا کوئی جواب نہیں، اس لیے وہ  پورے ملک کو جلارہے ہیں، فرد جرم رکوانے کے لیے سب حربے استعمال کیےگئے۔عمران خان اقتدار  چھن جانے پر پاگل ہوچکے ہیں، وہ سیاسی  دہشت گرد ہیں، اگر عمران خان کی جان کو خطرہ تھا تو کل کیا ہوا؟ کل پولیس کی گاڑیوں اور شہریوں کی موٹر سائیکلوں پر حملےکیےگئے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت دن رات عمران خان کا ڈالا ہوا گند صاف کر رہی ہے، عمران خان ملک کو دیوالیہ کرگئے، عمران خان آئی ایم ایف سے جن شرائط کو مان کرگئے تھے ان پر دوبارہ مذاکرات ہو رہے ہیں، حکومت عوام کو ریلیف دینےکی کوشش کر رہی ہے۔