(24 نیوز)وزیراعظم شہبازشریف نے ملکی سیاسی صورتحال کے حوالے سے اتحادی جماعتوں کا اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیراعظم شہبازشریف نے کل 2 بجے اتحادی جماعتوں کا اجلاس طلب کرلیا،اجلاس میں موجودہ صورتحال اور آئندہ کے لائحہ عمل پر غور کیا جائے گا۔
وزیراعظم ہاﺅس کی جانب سے اتحادی جماعتوں کے سربراہوں سے رابطے شروع کر دیئے گئے،اتحادی جماعتوں کو اجلاس میں شرکت کیلئے دعوت نامے بھجوا دیئے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: چودھری سرور مسلم لیگ ق پنجاب کے صدر ، چودھری شافع جنرل سیکرٹری منتخب