حکومت کا پیٹرول پر 50 روپے فی لٹر تک ریلیف دینے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)حکومت نے مہنگائی کی چکی میں پسی ہوئی عوام کو بڑا ریلیف دیتے ہوئے کم آمدن والوں کیلئے 50 روپے فی لٹرتک پٹرولیم ریلیف پیکیج دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت پٹرولیم ریلیف پیکیج پراجلاس ہوا ،جس میں کم آمدن افراد تک پٹرولیم سبسڈی کی فراہمی کی حکمت عملی پربریفنگ دی گئی،اجلاس میں کم آمدن افراد کوپٹرولیم مصنوعات پر 50 روپے فی لٹر تک ریلیف پیکیج دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اس موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پٹرولیم سبسڈی کیلئے 50 روپے فی لٹرتک کی رقم مختص کی جائے،پٹرولیم سبسڈی کا عملی پروگرام جلد ازجلدمکمل کیا جائے۔
شہبازشر یف کا کہنا تھا موثرعملدرآمدکیلئے متعلقہ ادارے باہمی تعاون سے جامع حکمت عملی مرتب کریں،موٹرسائیکل،رکشہ اور800 سی سی سمیت دیگرچھوٹی گاڑیاں شامل کی جائیں،وزیر اعظم کا کہنا تھا پٹرولیم سبسڈی براہ راست غریب عوام کے ریلیف کا باعث بنے گی۔
یہ بھی پڑھیں: رمضان المبارک کا پہلا عشرہ کیسا گزرے گا ؟محکمہ موسمیات نے بتا دیا