سابق وفاقی وزیر اعجاز الحق پی ٹی آئی میں شامل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) مسلم لیگ (ضیا) کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر اعجاز الحق پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہو گئے اور عمران خان پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے یہ اعلان چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کے بعد کیا، اس موقع پر انہوں نے کہا کافی عرصے سے عمران خان کے ساتھ رابطے میں تھا، عمران خان کے ساتھ بلے کے نشان پر انتخاب لڑوں گا۔
سابق وفاقی وزیر اعجاز الحق نے خبردار کرتے ہوئے کہا یہ وقت ہے معاملات ٹھیک کرلیں ورنہ کچھ نہیں ملے گا، پارٹی ضیا الحق کے نام پر ہے وہ زندہ رہے گی، میں خود تحریک انصاف میں شامل ہوگیا ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت کا پیٹرول پر 50 روپے فی لٹر تک ریلیف دینے کا فیصلہ
انہوں نے کہا بیٹھ کر بات چیت کرنی چاہئے کہ مسائل کا حل بات چیت میں ہے، اگر یہ خود نہیں بیٹھ سکتے تو کوئی انہیں بیٹھا بھی سکتا ہے ، عمران خان نے بھی کہا ہے بات چیت کرنے کیلئے تیار ہیں لیکن الیکشن پر بات کریں۔
اعجازالحق نے کہا عمران خان نے کہا ہے وہ الیکشن کے معاملے پر کسی سے بھی بات کرنے کیلئے تیار ہیں، عمران خان نے کہا ہے کہ آئیں اور الیکشن کے طریقہ کار پر بات چیت کریں۔
یہ بھی پڑھیں: معروف بھارتی ڈی جے اکشے کمار نے خود کشی کرلی