(مانیٹرنگ ڈیسک)زمان پارک ہنگامہ آرائی پر لاہور پولیس نے پی ٹی آئی قائدین اور کارکنوں کیخلاف کریک ڈاﺅن شروع کر دیا، پی ٹی آئی رہنما حاجی صادق نعیم اللہ اور بابر کے بھائی کو پولیس نے حراست میں لے لیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق سابق رکن اسمبلی ملک ظہیر عباس کے گھر اور میاں اسلم اقبال کے ڈیرے پر پولیس نے چھاپے مارے،پی ٹی آئی رہنما ملک ظہیر عباس کھوکھر گھر پر موجود نہیں تھے ،پولیس نے افضل اقبال، امجد اقبال، حاجی ارشاد ڈوگر، وقاص اسلم، چودھری آصف کے گھرپر بھی چھاپے مارے، ظہیر فوجی، شیخ نفیس، حمزہ بٹ، حاجی اصغر، اللہ رکھا، حماد اعوان کے گھر بھی کارروائی کی گئی تاہم کوئی کامیابی نہ مل سکی، پولیس نے پی ٹی آئی رہنما حاجی صادق نعیم اللہ اور بابر کے بھائی کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔
یہ بھی پڑھیں: گرج چمک کیساتھ بارش کی پیش گوئی