سعودی سپریم کورٹ کی منگل کو رمضان کا چاند دیکھنے کی اپیل

Mar 19, 2023 | 22:44:PM
سعودی سپریم کورٹ کی منگل کو رمضان کا چاند دیکھنے کی اپیل
کیپشن: سعودی سپریم کورٹ عمارت، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سعودی عرب کی سپریم کورٹ نے منگل کو رمضان کا چاند دیکھنے کی اپیل کردی ،ملکی اور غیر ملکیوں سے کہا ہے کہ وہ چاند دیکھنے پر شہادت دیں ۔
سعودی سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ رویت ہلال کی مقامی کمیٹیاں رصد گاہوں میں چاند دیکھنے کی کوشش کریں، سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ منگل 21 مارچ کو ام القری کلینڈر کے مطابق 29 شعبان ہے ،یکم شعبان 21 فروری کو تھا جس کے اعتبار سے منگل 21 مارچ کو 29 شعبان مانا جائے گا، اس اعتبار سے اور سنت پر عمل کرتے ہوئے اس روز چاند دیکھنے کی اپیل کی جاتی ہے ،سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ مذکورہ دن جس کسی نے بھی چاند دیکھا تو وہ قریب ترین عدالت میں اپنی گواہی کااندراج کرائے۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت کا پیٹرول پر 50 روپے فی لٹر تک ریلیف دینے کا فیصلہ