حکومت کا متنازعہ ٹوئٹ پر شیریں مزاری کیخلاف کارروائی کا فیصلہ 

Mar 19, 2023 | 23:24:PM
حکومت کا متنازعہ ٹوئٹ پر شیریں مزاری کیخلاف کارروائی کا فیصلہ 
کیپشن: شیریں مزاری، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی رہنمااور سابق وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری کیخلاف متنازعہ ٹوئٹ پر کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کاکہناتھا کہ ڈاکٹر شیریں مزاری کا بیان قابل مذمت اور لاقانونیت کی انتہا ہے،شیریں مزاری کے ٹویٹ پر قانونی کارروائی کریں گے،ان کا کہناتھا کہ شیریں مزاری کا بیان قانونی کارروائی کے لئے ایف آئی اے کو بھجوا دیا گیا ہے،پولیس افسران کے خلاف جھوٹ بول کر عوام کو اکسانا جرم ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اکشے کمار نے خود کشی کرلی
رانا ثنا اللہ نے کہاکہ سوشل میڈیا پر پولیس سمیت اداروں کے خلاف پراپیگنڈہ، جھوٹ، جعلی وڈیوز پر آپریشن کلین اپ کریں گے، فرض شناس افسران اور پولیس کے خلاف دہشت پھیلانا اور عوام کو بھڑکانا جرم ہیں،اس جرم میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کی ہدایت کر دی ہے، ان کاکہناتھا کہ فارن ایجنٹ ریاست کے خلاف کھل کر سامنے آچکے ہیں، انجام کو پہنچائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:حکومت کا پیٹرول پر 50 روپے فی لٹر تک ریلیف دینے کا فیصلہ