ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اقصی سجاد)محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔
شہر لاہور میں تازہ ہواؤں کے ساتھ سرد ہوائیں چلنے کا سلسہ برقرار، شہر کا موجودہ درجہ حرارت 18ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت31 ڈگری تک جانے کے امکان ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 68فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔
لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آگیا ہے۔ شہر میں فضائی آلودگی بڑھنے لگی، ائیرکوالٹی انڈیکس 279ریکارڈ کی گئی ہے۔ خانہ سلیم میں آلودگی کی شرح267 ریکارڈ،شاہراہ قائداعظم میں 279 ریکارڈ،فیز 8 میں 320 کی گئی ہے۔
ماہرین نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔
شہر قائد میں 18 اور 20 مارچ تک گرمی کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق راجھستان سے خشک ہوائیں چلنے کے باعث شہر میں موسم گرم رہے گا۔
21 مارچ سے ملک میں ایک مغربی سسٹم داخل ہوگا جس سے کراچی میں گرمی کی شدت کم ہوجائے گی اور جنوب مغرب سے سمندری ہوائیں بحال ہونے سے درجہ حرارت میں کمی آئے گی۔
مزید پڑھیں: کوئٹہ اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
دوسری جانب 20 اور 21 مارچ کو ملک کے بالائی علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے سیلاب زدہ علاقوں میں مزید بارشیں نہیں ہوں گی۔
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ اسلام آباد، مری، گلیات اور گردو نواح میں موسم خشک رہے گا۔ سندھ کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم خشک رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد رہنے کا امکان ہے جبکہ گلگت بلتستان اورآزادکشمیر میں بھی موسم خشک رہے گا۔