جلاؤ گھیراؤ کیس، اسد عمر سمیت دیگر ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں 20 اپریل تک توسیع
Stay tuned with 24 News HD Android App
(جمال الدین جمالی) انسداد دہشت گردی عدالت نے جناح ہاؤس حملہ جلاؤ گھیراؤ کیس میں پی ٹی آئی رہنما اسد عمر ٫زین قریشی اور فرحت عباس سمیت دیگر ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں 20 اپریل تک توسیع کردی۔
انسدا دہشت گردی عدالت کے ڈیوٹی جج نے عبوری ضمانتوں پر سماعت کی،پی ٹی آئی رہنما اسد عمر ٫زین قریشی ٫فرحت عباس ٫علی امتیاز ٫شاہد حسین٫ زوہیب حسن ٫ غلام محی الدین ٫ عمر مقصود٫ سیف الرحمان ٫علی رشید٫ محمد آصف ٫حافظ ماجد علی ٫ثاقب سلیم ٫رضا یاسمین اور غلام مصطفی سمیت دیگر 79 ملزمان نے عبوری ضمانت کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔
اسد عمر کی حاضری معافی کی درخواست دائر کی گئی جبکہ زین قریشی سمیت دیگر ملزمان حاضری کیلئے عدالت میں پیش ہوئے،گرفتار ملزم حافظ فرحت عباس کی حاضری سے استثنی کی درخواست دائر کی گئی۔
عدالت نے اسد عمر سمیت دیگر 79 ملزمان کی عبوری ضمانت میں 20 اپریل تک توسیع کر دی۔
یہ بھی پڑھیں:کاروباری ہفتے کے دوسرے روز سٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان
خیال رہے کہ ملزمان نے گرفتاری کے ڈر سے عبوری ضمانت کی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں،ملزمان کی جانب سے ایڈوکیٹ رانا مدثر اور دیگر وکلاء پیش ہوئے۔
ملزمان پر جناح ہاؤس حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کا الزام ہے،ملزمان کیخلاف تھانہ سرور روڑ میں مقدمہ نمبر 96/23 درج ہے۔