اراکین اسمبلی کی نااہلی کی مدت5سال کرنےکیخلاف درخواست پرفیصلہ محفوظ

Mar 19, 2024 | 11:22:AM
اراکین اسمبلی کی نااہلی کی مدت5سال کرنےکیخلاف درخواست پرفیصلہ محفوظ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24news.tv
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک محمد اشرف )اراکین اسمبلی کی نااہلی کی مدت5سال کرنےکیخلاف درخواست پرسماعت،لاہورہائیکورٹ نےفریقین کےوکلاءکےدلائل سننےکےبعدفیصلہ محفوظ کرلیا۔


لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس شاہدبلال حسن نےشہری شبیراسماعیل،مشکورحسین کی درخواستوں پرسماعت کی،درخواست گزار کی جانب سے اظہر صدیق ایڈووکیٹ پیش ہوئے،وفاقی حکومت کی جانب سے ایڈیشنل اٹارنی جنرل پیش ہوئے،ایڈیشنل اٹارنی جنرل مرزانصراحمدنےدرخواستوں کےقابلِ سماعت ہونےپراعتراض کیا۔

ضرورپڑھیں:پنجاب اسمبلی: سنی اتحاد کونسل کے ملک احمد خان بھچر اپوزیشن لیڈر ،معین ریاض قریشی ڈپٹی اپوزیشن لیڈر نامزد
ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کا7رکنی لارجربینچ نااہلی کی مدت 5 سال طے کر چکی ہے، یہ درخواستیں قابلِ سماعت نہیں ہیں، ؒدرخواستگزار وکیل اظہرصدیق نےآئین کےآرٹیکل62اور63کی مختلف شقوں کاحوالہ دیا،اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے امیدواروں کی کوالیفکیشن اور ڈس کوالیفکیشن پر روشنی ڈالی۔


ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ آرٹیکل 62 ایف ون ڈس کوالیفکیشن سے متعلق ہے،آرٹیکل 62کی مزیدتشریح سپریم کورٹ ہی کر سکتی ہے، درخواست گزار سپریم کورٹ سے رجوع کرے، عدالت نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا ۔