چیئرمین پی سی بی کی نیشنل بینک کرکٹ سٹیڈیم کراچی کو اپ گریڈ کرنے کی ہدایت

Mar 19, 2024 | 11:25:AM

This browser does not support the video element.

(وسیم احمد)  چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے نیشنل بینک کرکٹ سٹیڈیم کراچی کا تفصیلی دورہ کیا ،جہاں اُنہوں نے سٹیڈیم میں شائقین کرکٹ کیلئے موجود سہولتوں کا جائزہ لیا۔انہوں سٹیڈیم  کو اپ گریڈ کرنے کی ہدایت  کردی ۔

محسن نقوی نے نیشنل کرکٹ سٹیڈیم کراچی میں مختلف انکلوژر اور باکس کا معائنہ کیا اور فراہم کردہ سہولتوں پر عدم اطمینان کا اظہار کیا۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے شائقین کرکٹ کے میچ کے نئے ویو کو بہتر بنانے کیلئے انکلوژر کے حفاظتی جنگلے مزید آگے بڑھانے کی ہدایت کردی۔

مزید پڑھیں:  اسرائیلی حملے میں حماس کے اہم رہنماء ، پولیس چیف شہید

ہدایت دیتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھا کہ نشتوں کو بہتر اور آرام دہ ہونا چاہیے۔ سٹیڈیم کی عمارت کو بہتر اور خوبصورت بنایا جائے۔ سٹیڈیم کی دیکھ بھال پر مستقل و خصوصی توجہ دی جائے۔

مزید پڑھیں:  پی ایس ایل 9: فائنل میچ میں عماد وسیم کی سگریٹ پیتے ویڈیو وائرل

اُن کا مزید کہنا تھا کہ نیشنل بینک کرکٹ سٹیڈیم کراچی کی اپ گریڈیشن کا پلان کو جلد حتمی شکل دے کر کام بلا تاخیر شروع کیا جائے۔

اس موقع پر چیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی سلمان نصیر اور مینجر نیشنل کرکٹ سٹیڈیم نے بھی بریفنگ دی۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے سٹیڈیم کے گراؤنڈ مینز سے بھی ملاقات کی۔ محسن نقوی نے عرصہ دراز سے گراؤنڈ کی دیکھ بھال کرنے والے عملے کو گلے لگایا اور شاباش دی۔ 


 

مزیدخبریں