فاتح ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ نے فلسطینی پرچم لہرا کر مداحوں کے دل جیت لیے

Mar 19, 2024 | 11:52:AM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پی ایس ایل سیزن 9   کی فاتح  ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ نے فلسطین کیساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے پرچم لہرا کر مداحوں کے دل جیت لیے۔ 

پی ایس ایل کا فائنل میچ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں پیر کے روز کھیلا گیا تھا۔ اسلام آباد کے کھلاڑی حنین شاہ، شاداب خان، عماد وسیم سمیت دیگر ٹیم اسٹیڈیم کا چکر لگاتے ہوئے فلسطینی پرچم لہراتے نظر آئے اس دوران سٹیڈیم فلسطین کے حق میں نعروں سے گونج اٹھا۔

یا د رہے کہ اسلام آباد کی ٹیم میں صرف پاکستانی کھلاڑی فلسطینی جھنڈا اٹھائے ہوئے تھے جبکہ جشن کے دوران بین الاقوامی کھلاڑی ان کے ساتھ نہیں تھے۔ 

کھلاڑیوں نے جشن میں فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا جو 7 اکتوبر کو حماس کے حملے کے بعد شروع ہونے والی یکطرفہ جنگ میں اسرائیل کی جارحیت کا نشانہ بنے ہوئے ہیں۔ اس تنازع کے دوران اب تک بڑی تعداد میں بچوں اور خواتین سمیت 31 ہزار سے زائد فلسطینی شہری شہید جبکہ لاکھوں بے گھر ہوچکے ہیں۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل 9: فائنل میچ میں عماد وسیم کی سگریٹ پیتے ویڈیو وائرل

واضح رہے کہ شاداب خان کی قیادت میں اسلام آباد نے 2016 اور 2018 میں فتح حاصل کرنے کے بعد یہ تیسرا پی ایس ایل ٹائٹل اپنے نام کیا ہے اور ٹورنامنٹ کی تاریخ کی سب سے کامیاب ٹیم بن گئی ہے۔