سینیٹ انتخابات کیلئےامیدواروں کے کاغذات کی سکروٹنی کا عمل جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(راؤدلشاد)سینیٹ انتخابات کیلئے امیدواروں کے کاغذات کی سکروٹنی کا عمل جاری ہے۔
دوسرے روز 13امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی شیڈول کی گئی،ریٹرننگ آفیسر و صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب اعجاز انور چوہان نے شیڈول جاری کیا،خلیل طاہر سندھو اور ناصر محمود بٹ کے کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی مکمل ہوگئی ۔
آصف عاشق، عمر سرفراز چیمہ ،محسن نقوی، شہزاد وسیم کے کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی آج ہوگی ۔خواجہ حبیب الرحمن، صنم جاوید ،محمد طلال بدر ،میاں نجیب الدین اویسی ،ثریا نسیم، عرفان احمد خان ڈاہا، طارق جاوید کےکاغذات کی سکروٹنی آج شیڈول ہے۔
ضرورپڑھیں:ایران کے ساتھ باہمی زرعی تجارت کو بڑھانا چاہتے ہیں:وزیراعلیٰ پنجاب
یاد رہے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق سینیٹ کے انتخابات دو اپریل کو ہوں گے۔دو اپریل کو جن 48 نشستوں پر سینیٹ انتخابات ہوں گے ان میں پنجاب اور سندھ سے 12، 12 جبکہ خیبر پختونخوا اور بلوچستان سے 11، 11 نشستوں پر انتخابات ہوں گے۔ اسلام آباد کی دو نشستیں ہیں۔ ہر صوبے کو سات جنرل نشستیں، دو ٹیکنو کریٹس کی نشستیں اور دو خواتین کی نشستیں ملتی ہیں جبکہ دو نشستیں اقلیتوں کے لیے بھی مختص ہیں۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کے مطابق 2018 میں منتخب ہونے والے 52 سینیٹر 11 مارچ کو ریٹائر ہو گئے ہیں، جن میں سے چار فاٹا کے سینیٹرز ہیں۔پہلی مرتبہ منتخب حکومت میں سینیٹ غیر فعال ہوگیا ہے۔