لاہورنالج پارک سی بی ڈی کے سپرد، لاہور میں پاکستان کا پہلا آئی ٹی سٹی بنا رہے ہیں:مریم نواز

Mar 19, 2024 | 12:54:PM

(راؤ دلشاد)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت کابینہ کاتیسرا اجلاس،اجلاس میں سال 2023-24 ء کے سالانہ بجٹ اور ضمنی بجٹ گرانٹ کی منظوری کی توثیق ،لاہور نالج پارک کو پنجاب سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ اتھارٹی کے سپرد کرنیکی منظوری دے دی گئی۔مریم نواز نے کہا ہے کہ  لاہور میں پاکستان کا پہلا آئی ٹی سٹی بنا رہے ہیں۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت ہونیوالے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پاکستان کا سب سے بڑا آئی ٹی سٹی بنانے کیلئے اراضی سی بی ڈی کو منتقل کی جائے گی،وزیر اعلیٰ پنجاب نے ایک سال میں آئی ٹی سٹی کے دونوں ٹاورز مکمل کرنے کی ہدایت کردی ۔پنجاب بینک کی جانب سے20 ہزارالیکٹرک بائیک کی فراہمی کے پراجیکٹ کی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں بانی پی ٹی آئی اورشاہ محمود قریشی کے اٹک جیل سے اڈیالہ جیل میں ٹرائل کی منظوری دی گئی ۔سی ای او پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی کی ڈیپوٹیشن پر تعیناتی میں توسیع کی اصولی منظوری دی گئی ہے۔مشترکہ مفادات کونسل سیکرٹریٹ میں حکومت پنجاب کے گریڈ 19 کی آسامی کی منظوری دی گئی ۔اجلاس میں پنجاب ایئر ایمولینس پراجیکٹ کا جائزہ لیاگیا،پنجاب میں لاء افسران کی تعداد66 کرنے کی اصولی منظوری دی گئی۔

ضرورپڑھیں:ایران کے ساتھ باہمی زرعی تجارت کو بڑھانا چاہتے ہیں:وزیراعلیٰ پنجاب

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے  کہا ہے کہ لاہور میں پاکستان کا پہلا آئی ٹی سٹی بنا رہے ہیں۔ٹیک جائنٹس آئی ٹی سٹی میں دلچسپی کا اظہار کرچکے ہیں۔ای بائیکس آلودگی میں کمی کیلئے ضروری ہے لیکن بیٹری چوری اور کم مائیلج کی وجہ سے فی الحال موزوں نہیں، الیکٹرک بائیک کے ساتھ پیٹرول بائیک بھی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ طلبا پر بوجھ کم کرنے کیلئے ڈاؤن پیمنٹ کم کر کے 25 ہزار اور ماہانہ قسط بھی 5 ہزار سے کم ہوگی، رواں سال مئی سے بائیکس کی تقسیم شروع کی جائے گی۔امتحانات میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طلبا کو بائیکس دینے کیلئے الگ اسکیم لائیں گے۔ہ نالج سٹی میں دنیا کے بڑے تعلیمی اداروں کو کیمپس بنانے کے لیے مدعو کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پنجاب کی صوبائی کابینہ نے 4480 ارب روپے کے ضمنی بجٹ کی منظوری دی تھی۔

مزیدخبریں