سن گلاسز، کیپ اور رومال پہنےتیندوا "مارگو" اب اسلام آباد کی پہچان ہوگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) سی ڈی اے کی جانب سے اسلام آباد کا سیاحتی لوگو جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا، جس کے مطابق سن گلاسز، کیپ اور رومال پہننے تیندوا "مارگو" اب اسلام آباد کی پہچان ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد وائلڈ لائف ،سی ڈی اے بورڈ نے اسلام آباد میں ماسکوٹ متعارف کروانے کی منظوری دیدی، سی ڈی اے نے معدومیت کے خطرے سے دوچار ایشیائی تیندوے کو ماسکوٹ ڈکلیئر کرنے کا فیصلہ کیاہے۔
سی ڈی اے حکام کے مطابق اسلام آباد کا سیاحتی لوگو "مارگو" مارگلہ پہاڑیوں سے اخذ کیا گیا ہے، مارگو کو اسلام آباد کے تمام داخلی راستوں، سیاحتی مقامات پر لگایا جائے گا۔مارگو کو اسلام آباد کے تمام بڑے پارکس، میٹرو اسٹیشنز ،پاک چائنا سینٹر، کنونشن سینٹر، مارگلہ ٹریلز ، اسلام آباد کے تعلیمی اداروں اور ثقافتی اداروں پر بھی لگایا جائے گا۔
مزید پڑھیں: اسلام آباد میں سائیکلنگ اور بائی سائیکل ٹریک تعمیر کرنے کا فیصلہ
حکام کا کہنا ہے کہ مارگو اسلام آباد کا مثبت تشخص اجاگر کرنے کیلئے لانچ کیا جائے گا، دیگر عالمی شہروں کی طرح اسلام آباد کی بھی ایک پہچان ہوگی،اس سیاحتی لوگو کے ذریعے عالمی سطح پرمارگلہ پہاڑیوں کو فروغ دیا جائیگا اورمعدومیت کا شکار تیندوے کی بقا کیلئے کوششیں بھی اجاگر ہوں گی۔