(ویب ڈیسک) انڈونیشیاء کے گہرے سمندر میں ماہی گیروں کی کشتی میں نماز پڑھنے کی ویڈیو نے سب کی توجہ مرکوز کرلی۔
رمضان کے مہینے میں جہاں ہر دوسرا مسلمان عبادت میں مگن دکھائی دیتا ہے، وہیں کچھ ایسے بھی ہیں، جوکہ کام کے دوران بھی نماز نہیں چھوڑتے ہیں۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پُر امن اور رات کی سیاہی میں یہ ماہی گیر باجماعت نماز ادا کر رہے ہیں۔ اگرچہ کشتی سمندری لہروں کے درمیان موجود ہے اور ہچکولے بھی کھا رہی ہے، تاہم اس کے باوجود ماہی گیر توازن برقرار رکھے ہوئے ہیں۔
مزید پڑھیں: صدقہ فطر کب ادا کر سکتے ہیں؟عید یا رمضان سے پہلے
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گریوٹی کے ساتھ ساتھ نمازی اپنے توازن کو برقرار کچھ اس طرح رکھے ہوئے ہیں کہ جیسے ہی کشتی ایک جانب کو ہوتی ہے، تو نمازی دوسری جانب کو اپنا وزن کر لیتے ہیں، تاکہ توازن کو برقرار رکھا جائے۔
جبکہ دوسری جانب امام کی جانب سے بھی بنا رکے تلاوت کی جا رہی ہے، سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے ماہی گیروں کی اس ویڈیو کو سراہا جا رہا ہے۔