احتساب عدالت نے حسن نواز اور حسین نواز کو تین نیب مقدمات میں بری کردیا

Mar 19, 2024 | 15:53:PM

(حاشر احسن)اسلام آباد کی احتساب عدالت  نے فلیگ شپ، ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنسز میں حسن  اور حسین نواز  کو بری کردیا۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے فلیگ شپ، ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنسز میں حسن اور حسین نواز کی بریت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کیا تھا جو اب سنادیا گیا ہے۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادوں حسن نواز اور حسین نوازکی فلیگ شپ، ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنسز میں  بریت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی جس میں وکیل صفائی قاضی مصباح اور نیب پراسیکیوٹرز  نے دلائل دیے۔

دوران سماعت ڈپٹی پراسیکیوٹر نیب اظہر مقبول نے دلائل میں کہا کہ اس کیس میں سپریم کورٹ کا فیصلہ رکاوٹ نہیں، عدالت اس کیس کا فیصلہ کرسکتی ہے،  حسن  اور  حسین نوازکے کیسز میں مرکزی ملزمان بری ہوچکے ہیں  اور مریم نوازکی بریت کےخلاف ہم نے اپیل دائرنہیں کی تھی۔

ضرورپڑھیں:لانگ مارچ میں توڑپھوڑ ، عدالت نےعمران خان کودو مقدمات میں بری کردیا
وکیل صفائی نے اپنے دلائل میں کہا کہ حسن اور حسین نواز کےخلاف کیس چلانا عدالتی وقت ضائع کرنا ہوگا، اسلام آباد ہائیکورٹ نے مریم نواز اور نواز شریف کوکیس سے بری کردیا تھا۔

بعد ازاں عدالت نے نیب وکلا اور وکیل صفائی کے دلائل مکمل ہونے کے بعد بریت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا جو کچھ دیر بعد سنادیا گیا۔

مزیدخبریں