(24 نیوز )نیوسعیدآباد میں بابو عمرانی برف فیکٹری میں مرمت کے دوران امونیم گیس سلنڈر پھٹنے سے زور دار دھماکہ،خطرناک گیس پھیلنے سے 4 افراد جاں بحق ہو گئے ۔
تفصیلا ت کے مطابق مٹیاری کے علاقے نیو سعید آباد میں برف فیکٹری میں دھماکے کی اطلاع ملی ہے ، اطلاعات کے مطابق امونیم گیس سلنڈر پھٹنے سے دھماکہ ہوا ، فیکٹری میں گیس پھیلنے سے 3 مزدور موقع پر جاں بحق جبکہ ایک مزدور شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقلی کے دوران جان کی بازی ہار گیا ،ریسکیو 1122 نے لاشیں ہسپتال منتقل کر دیں ، علاقے میں خوف و ہراس ، اطلاع ملتے ہی کہرام مچ گیا۔
یہ بھی پڑھیں : ’نگہبان رمضان پیکج ‘فوٹو شوٹ تک محدود ، سی سی ٹی وی فوٹیج نے بھانڈا پھوڑ دیا