علی امین گنڈا پور سمیت 23 پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ارشاد قریشی)انسداد دہشتگردی عدالت نے 9مئی اور جی ایچ کیو حملہ کیس میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور سمیت 23رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ۔
تفصیلات کے مطابق عدالت نے 9 مئی میں مبینہ طور پر ملوث پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)رہنما علی امین گنڈا پور،شیریں مزاری،مراد سعید،مسرت جمشید چیمہ،شبلی فراز ،ایم این اے زین قریشی ،سابق وزیر حماد اظہر ،عثمان سعید بسرا،عثمان ڈار،سابق صوبائی وزیر راجہ راشد حفیظ ،سابق ایم پی اے اعجاز خان جازی اور کرنل اعجاز منہاس کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے ۔
انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے سماعت کی ، سماعت کے دوران ایس ایچ او تھانہ سٹی نے تمام رہنماؤں کے وارنٹ کی درخواست کی جس پر عدالت نے فیصلہ جاری کر دیا،جن ملزمان کے عدالت نے ناقابل وارنٹ گرفتاری جاری کیے ان پر 9مئی کے پرتشدد مظاہروں ،اہم ملکی تنصیبات،پولیس اہلکار و افسران پر حملے کا الزام ہے،انسداد دہشتگردی عدالت نےوزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سمیت تمام ملزمان کو گرفتار کرکے 2 اپریل کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم جاری کردیا۔
یہ بھی پڑھیں : بالاج ٹیپو کا قاتل اسےقتل کرنے کیلئے اس کے ڈیرے پر بھی گیا،گرفتار ملزم کا انکشاف