انسداد انتہا پسندی، پولیس کیجانب سے 462 سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند

Mar 19, 2024 | 22:16:PM
انسداد انتہا پسندی، پولیس کیجانب سے 462 سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) انتہا پسندی کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے 462 سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کروا دیئے۔

پولیس کے مطابق انسداد انتہا پسندی یونٹ نے 462 سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو بند کروا دیا، سوشل میڈیا پر مذہبی، مسلکی، لسانی منافرت پھیلانے والے 462 اکاؤنٹس کو اسلام آباد پولیس کے انسداد انتہا پسندی یونٹ نے بند کروایا، اس حوالے سے منفی سرگرمیوں میں ملوث 522 اکاؤنٹس کی نشاندہی کرتے ہوئے بندش کے لیے ایف آئی اے کو خط لکھا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: دلہن کی خودکشی پر لڑکی والوں کا انتہائی اقدام، نتائج دیکھ کر پاؤں کے نیچے سے زمین نکل جائے

بند ہونے والے اکاؤنٹس میں 65 مذہبی، 47 ملک کے خلاف پراپیگنڈا کرنے اور 350 اکاؤنٹس دہشت گردانہ مواد پھیلانے میں ملوث تھے، باقی 1060 اکاؤنٹس کو بھی جلد بند کردیا جائے گا۔

پولیس کے مطابق انتہا پسندی کی روک تھام سے دہشت گردی کے تدارک اور شہر کی سیکیورٹی کو مؤثر بنانے میں مدد مل رہی ہے، عوام سے گزارش ہے کہ سوشل میڈیا پر ایسی منفی سرگرمیوں سے دور رہیں، اس میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔