(24 نیوز) قومی اسمبلی حلقہ این اے 8 باجوڑ ، این اے 44ڈی آئی خان میں ضمنی انتخاب 21اپریل کو ہونگے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق قومی اسمبلی حلقہ این اے 8 باجوڑ ، این اے 44ڈی آئی خان سمیت پی کے 22 باجوڑ اور پی کے 91 کوہاٹ کی خالی نشستوں پربھی انتخابات21 اپریل کو ہونگے، کاغذات نامزدگی جمع کرانیوالے امیدواروں کی فہرست جاری کر دی گئی ۔
یہ بھی پڑھیں: بغاوت، غداری پر عمر قید کی سزا کا نیا بل منظور
کاغذات کی جانچ پڑتال 21 مارچ 2024 تک ہو گی، کاغذات کی منظوری اور مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں 25 مارچ 2024 تک داخل کی جاسکیں گی، ان اپیلوں پر فیصلے 28 مارچ تک کئے جائینگے اور 28 مارچ کو ہی نظرثانی شدہ فہرست جاری کی جائیگی ۔
امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی 29 مارچ تک واپس لے سکیں گے، 30 مارچ کو امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کرکے انہیں نشانات الاٹ کئے جائینگے۔