(24 نیوز) فضائی آلودگی بڑھنے لگی، لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آ گیا۔
شہر لاہور میں فضائی آلودگی بڑھنے لگی، ایئرکوالٹی انڈیکس 279ریکارڈ کی گئی، خانہ سلیم میں آلودگی کی شرح267، شاہراہ قائداعظم میں 279، فیز 8 میں 320 کی گئی، شہر لاہور میں تازہ ہواؤں کے ساتھ سرد ہوائیں چلنے کا سلسلہ برقرار ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 2023 میں دنیا کے آلودہ ترین ملکوں کی فہرست جاری، پاکستان کا کونسا نمبر؟ جانیے
شہر کا موجودہ درجہ حرارت 18ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 68فیصد ریکارڈ کیا گیا، ماہرین نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔