(24 نیوز ) آسٹریلیا کے سابق سٹار بیٹر ڈیوڈ وارنر نے بھی سیاست میں آنے کا اعلان کر دیا ۔
تفصیلات کے مطابق آسٹریلوی ٹیم کو اپنی جارحانہ بیٹنگ سے کئی میچوں میں فتح دلوانے والے ڈیوڈ وارنرنے کرکٹ میں ریٹائرمنٹ کے بعد اب سیاست میں اپنی دلچسپی ظاہر کرنے کے بعد اپنے بہت سے سوشل میڈیا فالورز کو دنگ کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں:عثمان خواجہ فلسطینیوں پر حملوں اور سیکڑوں شہادتوں پر پھر بول پڑے
سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں انہوں نے لکھا کہ وہ آسٹریلیا کو بہتر بنانا چاہتے ہیں،وارنر نےانکم ٹیکس کم کرنے اور جی ایس ٹی بڑھانےکا اپنا ارادہ پوسٹ کیا۔