120 کروڑ روپے سالانہ ٹیکس دینے والے امیتابھ نے اس سال کتنا پیسہ کمایا؟

Mar 19, 2025 | 10:09:AM
120 کروڑ روپے سالانہ ٹیکس دینے والے امیتابھ نے اس سال کتنا پیسہ کمایا؟
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن ایک سال میں سب سے زیادہ ٹیکس دینے والے بھارتی سلیبریٹی بن گئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق امیتابھ بھارت میں سب سے بڑے ٹیکس دہندگان میں سے ایک بن گئے  ہیں اورانہوں نے بالی ووڈکے کنگ شاہ رخ خان کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

لیجنڈ اداکار نے سال 25-2024 میں 350 کروڑ کی ریکارڈ رقم کمائی اوریوں وہ بالی ووڈ میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والے افراد میں شامل ہوگئے ہیں جبکہ انہوں نے اس سال 120 کروڑ کا ٹیکس ادا کیا۔

82سالہ امیتابھ بچن نے ایک سال میں اتنی رقم کیسے کمائی؟ اس معاملے پر پورٹل کاکہناہے کہ بھارتی سنیما کی بڑی فلموں سے لے کر بڑے برینڈز  تک کی پہلی ترجیح لیجنڈ اداکار ہیں، وہ ٹی وی پروگرام"کون بنے گا کروڑ پتی" کی وجہ سے سب سے پسندیدہ میزبان ہیں،ان کی ایک سال کی تمام ذرائع سے آمدن 350 کروڑ ہے جو فلمی دنیا میں کسی فرد کی سب سے زیادہ آمدن ہے۔

بھارتی میڈیاکی رپورٹس کے مطابق امیتابھ بچن نے 15 مارچ کو اپنی ایڈوانس ٹیکس ادائیگی 52 اعشاریہ 50 کروڑ کی جو ان کی طرف سے مالی ذمہ داری کا اظہار ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عائزہ خان کیوں دانش تیمور کے سامنے گھبرا جاتی ہیں،اداکارہ کا حیران کن انکشاف

ماضی کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ اداکار کے کل اثاثے 2 ارب 73 کروڑ 74 لاکھ 96 ہزار 590 روپے ہیں، ان کے پاس تقریباً 55 کروڑ کے زیوارت بھی ہیں جبکہ ان کی 16 گاڑیوں کی مالیت 17 اعشاریہ 66 کروڑ ہے۔