جعفرایکسپریس کی کوئٹہ منتقل کی گئی بوگیوں میں سے 3 دستی بم برآمد

Mar 19, 2025 | 10:45:AM
جعفرایکسپریس کی کوئٹہ منتقل کی گئی بوگیوں میں سے 3 دستی بم برآمد
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )بولان میں دہشت گردی کا نشانہ بننے والی جعفر ایکسپریس کی بوگیاں 8 روز بعد کوئٹہ پہنچا دی گئیں، تباہ حال کوچز سے 3 دستی بم برآمد ہوگئے جنہیں ناکارہ بنا دیا گیا۔

  کوئٹہ منتقل کی گئی بوگیوں پر گولیوں کے نشان اور بیشتر کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹے ہوئے ہیں، ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ بوگیوں کو مرمت کے بعد سفر کے قابل بناکر فعال کیا جائے گا۔

 یہ بھی پڑھیں:پاک افغان طورخم تجارتی گزرگاہ 25 روز بند رہنے کے بعد کھولنے کا فیصلہ

ریلوے پولیس کے حکام کے مطابق کوئٹہ میں جعفرایکسپریس کی تباہ حال کوچز سے 3 دستی بم ملے، جنہیں ناکارہ بنا دیا گیا، کچھی کے علاقے مشکاف سے جعفر ایکسپریس کی متاثرہ بوگیوں کو کوئٹہ لایا گیا تھا۔

واضح رہے کہ 11 مارچ کو بولان میں جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں نے حملہ کیا تھا، جس میں متعدد شہری اور اہلکار شہید ہوگئے تھے، جس کے بعد فورسز نے ایکشن لیتے ہوئے ہائی جیک کی گئی ٹرین اور مسافروں کو بحفاظت بازیاب کرالیا تھا، اس آپریشن میں 50 کے قریب دہشتگرد مارے گئے تھے۔