چیمپئینز ٹرافی کی میزبانی پر نقصان، بھارتی رپورٹس جھوٹی نکلیں

Stay tuned with 24 News HD Android App

( 24 نیوز )آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کی میزبانی پر پاکستان کو ہونیوالے نقصان کی بھارتی رپورٹس جھوٹی نکلیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے چیمپئینز ٹرافی کے دوران اور بعد میں منفی پروپیگنڈا کرنے پر بھارتی میڈیا کو آڑے ہاتھوں لے لیا اور بدنام کرنے کی سازش پر اپنا ردعمل دیدیا۔پی سی بی ترجمان نے بھارتی میڈیا میں شائع ہونے والی خبر کو من گھڑت اور حقائق کے منافی قرار دیتے ہوئے کہا کہ انڈین میڈیا قیاس آرائیوں پر مبنی کہانیاں گھڑ رہا ہے، قومی ٹی20 ٹورنامنٹ میں کھلاڑیوں کی میچ فیس کو کم کرنے سے اس کہانی کو تراشا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:بنگلہ دیشی کرکٹرز کی پی ایس ایل میں شرکت مشکوک
ترجمان پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کہا کہ چیمپئینز ٹرافی سے پی سی بی کو کوئی نقصان نہیں ہوا، ہمیں 6 ملین ڈالرز میزبانی پر ملیں گے اور گیٹ منی سے آمدنی کا فیصلہ کچھ ماہ میں آڈٹ کے بعد ہوگا جبکہ ہوٹلوں کا کرایہ، جہازوں کے ٹکٹ، پرائز منی اور دیگر اخراجات آئی سی سی ادا کرے گا۔
گزشتہ دنوں بھارتی میڈیا نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کو آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی 2025کی میزبانی کے دوران 869کروڑ روپے(85 ملین ڈالر) کا نقصان ہوا۔