وزیراعظم شہبازشریف نے شجرکاری مہم کا آغاز کر دیا

Mar 19, 2025 | 14:07:PM
وزیراعظم شہبازشریف نے شجرکاری مہم کا آغاز کر دیا
کیپشن: وزیراعظم پودہ لگاکر شجرکاری مہم کا آغاز کررہے ہیں
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف نے شجرکاری مہم کا آغاز کر دیا۔

وزیراعظم شہبازشریف نے وزیر اعظم ہاؤس کے احاطے میں پودا لگا کر شجرکاری مہم کا آغازکیا،پودا لگانے کے بعد وزیراعظم شہبازشریف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شجرکاری مہم میں نوجوان اور کسان بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔

انہوں نے کہا کہ تمام صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں 4 کروڑ سے زائد پودے لگائے جائیں گے،چند برسوں کے دوران دنیا میں موسمیاتی تبدیلیاں رونما ہوئی ہیں اور 2022 میں سیلاب نے پاکستان کے ہر شعبے کو متاثر کیا۔

یہ بھی پڑھیں:شدید موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات، ملک کے بڑے ڈیموں میں پانی کا ذخیرہ ختم

وزیراعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے زیادہ متاثرہ 10 ممالک میں شامل ہے۔ اور شجرکاری سے موسمیاتی تبدیلی کے اثرات میں کمی آئے گی۔