سپریم کورٹ نے خصوصی اینٹی کرپشن ہاٹ لائن قائم کردی

Stay tuned with 24 News HD Android App

(24نیوز)سپریم کورٹ آف پاکستان نے خصوصی اینٹی کرپشن ہاٹ لائن قائم کردی۔
سپریم کورٹ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیاہے کہ اینٹی کرپشن ہاٹ لائن قائم کرنے کا مقصد عدلیہ کے احتساب اور فوری انصاف کی فراہمی کیلئے حائل رکاوٹیں دور کرنے کے عزم کی توثیق ہے۔
اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی بدعنوانی سے پاک ماحول کو فروغ دینے اور انصاف کے اصولوں کی پاسداری کیلئے پر عزم ہیں۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ گذشتہ تقریبا پانچ ماہ میں 7633نئے مقدمات دائر ہوئے،11779مقدمات پر فیصلے ہوئے، نئے ججوں کی سپریم کورٹ میں تعیناتی سے مقدمات کے فیصلوں میں مزید تیزی آئے گی۔
اعلامیے میں کہا گیاہے کہ بطور چیف جسٹس آف پاکستان یقین دلاتا ہوں کہ سپریم کورٹ میں دائر کیا گیا مقدمے کا فیصلہ بہت جلد میرٹ پر ہوگا، کوئی سرکاری یا غیر سرکاری شخص کیس فکس کرنے،نقل کے حصول یا کسی بھی کام کیلئے رشوت طلب کرے تو فورا اطلاع دیں۔
یہ بھی پڑھیں: ایک ماہ تک چینی کی ایکس مل قیمت 159، ریٹیل پرائس 164روپے فی کلو ہوگی، نائب وزیراعظم
اعلامیہ کے مطابق میں چیف جسٹس پاکستان رشوت اور سفارش کے متعلق عدم برداشت کی پالیسی پر عمل پیرا ہوں، آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ رشوت طلب کرنے والے کی اطلاع دینے والے کا نام خفیہ رکھا جائے گا، رشوت کی شکایت کی فورا شنوائی ہوگی۔