نوشہرہ میں نامعلوم افرادکی فائرنگ سے پولیس افسر شہید ہوگیا

Stay tuned with 24 News HD Android App

( 24 نیوز )خیبر پختونخوا کے ضلع نوشہرہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس افسر شہید ہوگیا، گولی لگنے سے گاڑی بے قابو ہو کر کھائی میں جاگری۔
پولیس کے مطابق نوشہرہ میں خشکی روڈ پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں اے ایس آئی الیاس خان شہید ہوگیا، متوفی الیاس خان تھانہ نوشہرہ کینٹ میں تعینات تھا، گولی لگنے سے پولیس اہلکار سے گاڑی بے قابو ہوکر کھائی میں گرگئی، لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:وادی تیراہ میں سکیورٹی اہلکار کے اغوا کی کوشش ناکام
پولیس حکام نے مزید بتایا کہ واردات کے بعد ملزمان فرار ہوگئے، جن کی گرفتاری کے لئے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔
دوسری جانب شہید پولیس اہلکار کی نماز جنازہ پولیس لائن نوشہرہ میں ادا کردی گئی، نماز جنازہ میں پولیس، آرمی، ضلعی انتطامیہ ، سیاسی و سماجی شخصیات اور علاقہ معززین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ شہید کی تدفین آبائی علاقے میں سرکاری اعزاز کے ساتھ کی جائے گی۔