پی ٹی آئی کو مینار پاکستان جلسے کی اجازت پر پنجاب حکومت سے جواب طلب

Stay tuned with 24 News HD Android App

( ملک اشرف )لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کی 22 مارچ کو مینار پاکستان پرجلسے کی اجازت کی درخواست پرکل رپورٹ طلب کر لی۔
پی ٹی آئی کی22 مارچ کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت کیلئے دائر درخواست پر سماعت ہوئی،جسٹس فاروق حیدر نے پی ٹی آئی کے رہنماء اکمل خان کی درخواست پر سماعت کی،پنجاب حکومت کی جانب سے اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل ادریس رفیق بھٹی پیش ہوئے۔درخواست میں پنجاب حکومت ، آئی جی ، کمشنر ، ڈی سی سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:190 ملین پاؤنڈ کیس، عمران اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستیں دائر
عدالت نے پی ٹی آئی کی درخواست پر چیف سیکرٹری ، آئی جی ،سیکرٹری ہوم سے کل رپورٹ طلب کی ہے،لاہور ہائیکورٹ نے ڈی آئی جی آپریشنز اور کمشنر لاہور سے بھی رپورٹ طلب کرلی۔
عدالت نے اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو کل رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔
بعد ازاں عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت کل تک ملتوی کردی۔