برطانوی ائیر سیفٹی کمیٹی کا اجلاس،پاکستانی ائیرلائنز کی پروازوں پر پابندی ہٹنے کا امکان

Mar 19, 2025 | 15:04:PM
برطانوی ائیر سیفٹی کمیٹی کا اجلاس،پاکستانی ائیرلائنز کی پروازوں پر پابندی ہٹنے کا امکان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) برطانوی ائیر سیفٹی کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا جس میں پاکستانی ائیرلائنز کی پروازوں پر  5 سال سے عائد پابندی ہٹنے کا امکان ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق برطانیہ میں قومی ائیرلائن سمیت دیگر پاکستانی ائیرلائنز  پر 5 سال سے لگی پابندی کے معاملے پر برطانوی ائیر سیفٹی کمیٹی کا اہم اجلاس کل 20 مارچ کو ہوگا۔

اس حوالے سے سول ایوی ایشن حکام کا بتانا ہے کہ برطانوی ائیر سیفٹی کمیٹی تمام پاکستانی ائیرلائنز کے کیس پر غور کرے گی۔ 

 یہ بھی پڑھیں:عرب ممالک کیلئے فضائی کرایوں میں 100 فیصد تک اضافہ

سی اے اے کا کہنا ہے کہ امید ہے کل برطانوی ائیر سیفٹی کمیٹی پاکستانی ائیرلائنز کی پروازوں پر پابندی ہٹا دےگی اور برطانیہ میں بھی پاکستانی ائیرلائنز بحال کی منظوری بھی دی جائے گی۔ 

یاد رہے کہ سول ایوی ایشن حکام کے مطابق جولائی 2020 میں برطانیہ اور یورپ نے جعلی لائسنس پائلٹس اسکینڈل معاملے کی وجہ سے پاکستانی ائیرلائنز کی پروازوں پر پابندی لگائی تھی۔