امریکا اسرائیل کو ہتھیار بھیجنا بند کرے: خاتون رکن کانگریس کا مطالبہ

Mar 19, 2025 | 15:34:PM
امریکا اسرائیل کو ہتھیار بھیجنا بند کرے: خاتون رکن کانگریس کا مطالبہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)امریکی خاتون رکن کانگریس  الیگزینڈریا اوکاسیو کورٹیزنے امریکاسے مطالبہ کیاہے کہ وہ  اسرائیل کو ہتھیار بھیجنا بند کرے 

انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (X) پر لکھا کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے دو ہفتوں سے غزہ میں امداد روک رکھی ہے، اور گزشتہ رات کیے گئے فضائی حملوں میں 400 سے زائد فلسطینی شہید ہوئے جبکہ یرغمالیوں کی زندگیاں بھی خطرے میں پڑ گئیں۔

اوکاسیو کورٹیز نے مزید کہا کہ امریکی کانگریس کو اپنے قوانین پر عمل کرنا چاہیے اور اسرائیل کو مزید اسلحہ بھیجنے کے عمل کو روکنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں:ٹک ٹاک صارفین کی آسانی کے لیے سکیورٹی ہب متعارف

یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب غزہ میں انسانی بحران شدید ہوتا جا رہا ہے اور امریکہ کی جانب سے اسرائیل کو دی جانے والی فوجی امداد عالمی سطح پر تنقید کی زد میں ہے۔