خوشخبری،بجلی 4.84 روپے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان

کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App

(24 نیوز)کراچی کےلئے ماہ جنوری کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں بجلی سستی ہونےکا امکان،نیپرا بجلی 4.84 روپے فی یونٹ سستی کرنے کی کے الیکڑک کی درخواست پر کل سماعت کرے گی ۔
رپورٹ کےمطابق کراچی الیکٹرک( کے الیکٹرک ) نےجنوری2025 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی درخواست نیپرا میں دائر کر رکھی ہے، کے الیکٹرک کی درخواست پر درج پر کئی گئی من عن کمی پر کے الیکٹرک صارفین کو4ارب69کروڑ50لاکھ روپے ریفنڈ ہوں گے۔
واضح رہے کہ نیپرا نے دسمبر کی ایڈجسٹمنٹ میں کے الیکٹرک کے لئے بجلی 3 روپے فی یونٹ سستی کی تھی۔دسمبر2024 کی ایڈجسٹمنٹ کے تحت کمی کا اطلاق رواں ماہ کے بلز میں کیا ۔
یہ بھی پڑھیں:قومی اسمبلی کی مبینہ ملازمہ کا شہری کو نوکری اور ویزے کا جھانسہ،عدالت نے بڑا حکم دیدیا