پاکستان میں سونے کی قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App

(آیاز رانا) پاکستان میں سونے کی قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں فی تولہ سونا 1650 روپے اضافے کے ساتھ 3 لاکھ 19 ہزار روپے کا ہوگیا ہے،اسی طرح 10 گرام سونے 1415 روپے مہنگا ہوکر 2 لاکھ 73 ہزار 491 روپے کا رہا۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافے کا رجحان رہا، سونا 16 ڈالر اضافے سے 3038 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
یاد رہے کہ پاکستان میں گزشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کر دی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: عیدالفطر کے موقع پر نئے کرنسی نوٹ حاصل کرنے کا طریقہ جانیے