خیبر: مدرسےکی دیوارگرنے سے 4 بچےجاں بحق اور 9 زخمی ہوگئے

Mar 19, 2025 | 19:24:PM
خیبر: مدرسےکی دیوارگرنے سے 4 بچےجاں بحق اور 9 زخمی ہوگئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر میں مدرسے کی دیوار گرنے سے 4 بچے جاں بحق اور 9 بچے زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق تحصیل باڑہ کےعلاقہ مداخیل میں مدرسےکی پرانی دیوار گرگئی،ریسکیو ذرائع کے مطابق ملبے تلے دب کر مدرسے میں زیر تعلیم 4 بچے جاں بحق اور 9 بچے زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع  کا کہنا ہےکہ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد پشاور منتقل کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں؛ وفاقی شرعی عدالت کا بڑا فیصلہ: خواتین کو وراثت سے محروم کرنا غیراسلامی قرار