بلغاریہ کی ٹیم کی سابق کھلاڑی کی وفات پر ایک منٹ کی خاموشی جبکہ وہ حقیقت میں زندہ ہیں

دل کی گہرائیوں سے معذرت خواہ ہے،ہمیں ان کی وفات کے بارے میں غلط معلومات ملی تھی ،انتظامیہ

Mar 19, 2025 | 20:38:PM
بلغاریہ کی ٹیم کی سابق کھلاڑی کی وفات پر ایک منٹ کی خاموشی جبکہ وہ حقیقت میں زندہ ہیں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بلغاریہ کی فٹ بال ٹیم نے اپنے حالیہ میچ سے پہلے ایک سابق کھلاڑی کی وفات پر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی، جب کہ انہیں غلط معلومات موصول ہوئی تھیں کہ وہ کھلاڑی انتقال کر گئے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اتوار کے روز آرڈا کرادجلی کی ٹیم نے لیفسکی صوفیہ کے خلاف بلغاریہ کی فرسٹ لیگ میں میچ کھیلنے سے پہلے دونوں ٹیموں کے کھلاڑی مرکز میدان پر جمع ہو کر آرڈا کے سابق کھلاڑی پیٹکو گانچیف کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی تاہم  میچ کے دوران آرڈا نے فیس بک پر ایک بیان جاری کیا جس میں پیٹکو گانچیف سے معذرت کی گئی  اور کہا گیا کہ "ہمیں ان کی وفات کے بارے میں غلط معلومات ملی تھی۔"

آرڈا کی انتظامیہ نے اپنے بیان میں کہا کہ پی ایف سی آرڈا اپنے سابق کھلاڑی پیٹکو گانچیف اور ان کے اہل خانہ سے دل کی گہرائیوں سے معذرت خواہ ہے کیونکہ ہمیں ان کی وفات کے بارے میں غلط معلومات حاصل ہوئیں، ہم پیٹکو گانچیف کو صحت مند زندگی کی خواہش کرتے ہیں اور آرڈا کی کامیابی کا لطف اٹھانے کی دعا کرتے ہیں۔ 

 اس واقعے کے بعد  گانچیف نے بلغاریہ کے میڈیا کو بتایا کہ انہیں بھی اس غلط فہمی  پتہ چلا،انہوں نے بتایا کہ میں ہمیشہ آرڈا کے میچ ٹی وی پر دیکھنے کا موقع نہیں چھوڑتا، اب لیفسکی کے خلاف  میں 10 منٹ دیر سے پہنچا کیونکہ کچھ کام تھا، جب میں گاڑی چلا رہا تھا، میری فون پر کالز آنے لگیں  مگر میں نے فون نہیں اٹھایا،گانچیف نے مزید بتایا، میں گھر کے سامنے پارک کررہا تھا کہ میری بیوی مجھے آنکھوں میں آنسو لے کر ملتی ہے اور کہتی ہے پیٹکو، پیٹکو، ٹی وی پر اعلان کیا گیا ہے کہ آپ انتقال کر گئے ہیں!' مجھے کچھ سمجھ نہیں آیا کہ کیا ہو رہا ہے، پھر میری بیوی نے بتایا کہ انہیں فون پر اطلاع دی گئی تھی۔"

گانچیف نے اس افسوسناک واقعے کے باوجود مثبت رہنے کی کوشش کی اور ہنستے ہوئے کہا،زندہ دفن ہونا واقعی تکلیف دہ ہوتا ہے لیکن آخرکار ہمیں مثبت رہنا چاہیے،جب مجھے یہ بری خبر سنی، میں نے خود کو ایک چھوٹا سا برانڈی پلایا۔ 

یہ بھی پڑھیں : وزن میں کمی کے لیے ہر ہفتے کتنی ورزش کرنی چاہیے؟