پاک تیونس اقتصادی تجارتی حجم کو 14 ملین ڈالرز سے بہتر بنانا ہو گا,ناظم الامور تیونس سفارتخانہ

Stay tuned with 24 News HD Android App

اسلام آباد( انور عباس) پاکستان میں تیونس کی ناظم الالمور دورسف معروفی نے کہا ہے کہ پاک تیونس باہمی اقتصادی تجارتی حجم صرف 14 ملین ڈالرز ہے اس کو بہتر بنانا ہو گا, باہمی اقتصادی حجم کو باہمی سیاسی تعلقات کی سطح پر لانا ہو گا۔
ادارہ برائے تزویراتی مطالعہ جات نے آج تیونس کا 69 واں یوم آزادی منایا ،تقریب سے خطاب میں تیونس کی ناظم الالمور دورسف معروفی عرفاوئی نے کہا کہ پاک تیونس تعلقات کی ابتداء 1950 میں ہوئی پاکستان نے تیونس کی جنگ آزادی میں ناقابل فراموش حمایت فراہم کی، پاکستان کے ساتھ تعلقات بہترین ہیں تاہم باہمی اقتصادی تجارت کا حجم صرف 14 ملین ڈالرز ہے، اس کو بہتر بنانا ہو گا ،دورسف معروفی عرفاوئی نے واضح کیا کہ جلد پاکستان اور تیونس کے مابین سیاسی مشاورت کا دور اسلام آباد میں منعقد ہو گا, جبکہ تیونس کے وزیر خارجہ کے دورہ پاکستان میں مفاہمتی یاداشتوں پر دستخط متوقع ہیں۔
مہمان خصوصی سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا پاکستان نے تیونس, الجزائر سمیت متعدد ممالک کی جنگ آزادی کی حمایت کی, جنگ آزادی میں حبیب بورگیبہ, محمد الفراش کو پاکستان نے پاسپورٹ فراہم کئے ،حبیب بورگیبہ بھی قائد اعظم و کمال اتا ترک کے انتہائی معترف رہے، مشاہد حسین سید کا کہنا تھادنیا میں رونما ہوتی تیز رفتار تبدیلیوں میں افریقی ممالک بالخصوص تیونس کا اہم کردار ہے، پاکستان اور تیونس متعدد عالمی فورم پر اکٹھے ہیں، قبل ازیں, تیونس میں پاکستانی سفیر جاوید عمرانی کا کہنا تھا کہ ٹیلیکام, سیاحت, زراعت میں پاک تیونس تعلقات میں اضافہ گنجائش موجود ہے، اس موقع پر تیونس کی ثقافت کی عکاسی کے لئے خصوصی سٹال بھی سجایا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:قومی اسمبلی کی مبینہ ملازمہ کا شہری کو نوکری اور ویزے کا جھانسہ،عدالت نے بڑا حکم دیدیا