پی ٹی آئی کا مینارپاکستان پرجلسہ،حکومت کا اجازت نہ دینے کا فیصلہ

Stay tuned with 24 News HD Android App

(ملک اشرف) پنجاب حکومت نے پی ٹی آئی کو 22 مارچ کو مینار پاکستان لاہور پرجلسے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے ممکنہ دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر پی ٹی آئی کو مینار پاکستان لاہور پر جلسے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ، اس حوالے سے پنجاب حکومت لاہور ہائیکورٹ میں جلسے کی اجازت نہ دینے کے متعلق جواب کل جمع کروائے گی، چیف سیکرٹری ، آئی جی ، ہوم سیکرٹری ، کمشنر سمیت دیگر کی جانب سے جواب جمع کروایا جائے گا۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فاروق حیدر کل پی ٹی آئی کے رہنماء اکمل خان کی درخواست پر سماعت کریں گے۔ پنجاب حکومت کی جانب سے اسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل محمد ادریس رفیق بھٹی پیش ہوں گے ۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے 22 مارچ کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت کے لئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کررکھا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:قومی اسمبلی کی مبینہ ملازمہ کا شہری کو نوکری اور ویزے کا جھانسہ،عدالت نے بڑا حکم دیدیا