محکمہ موسمیات نے بارش کی نوید سنا دی

Mar 19, 2025 | 22:18:PM

(روزینہ علی)محکمہ موسمیات نے خیبرپختونخواسمیت ملک کے مختلف حصوں میں تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کے  روز  اسلام آباد اور گردونواح  میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔

خیبرپختونخوا کے  بیشتر اضلاع میں   مطلع جزوی ابر آلود  رہنے کا امکان ہے ،دیر، سوات، شانگلہ، ہری پور، مانسہرہ، ایبٹ آباد، پشاور،میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور  گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے ،اس کے علاوہ  کوہاٹ، کرک، باجوڑ، کرم، مالاکنڈ ،وزیرستان اور گردونواح میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور  گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے ۔

ادھرپنجاب کے  بیشتربالائی وسطی اضلاع میں  مطلع جزوی ابر آلود  رہنے کا امکان ہے ، گجرات،گوجرانوالہ ،راولپنڈی،چکوال،جہلم،تلہ گنگ،میانوالی اور گردونواح  میں چند مقامات پر   تیز ہواؤں اور  گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے،  مری،گلیات اور گردونوا ح میں   مطلع جزوی ابر آلود  رہنے کے علاوہ صبح کے اوقات میں گرج چمک  اور ہلکی بارش بونداباندی ہو سکتی ہے ۔

رپورٹ کے مطابق سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک  جبکہ زیریں اضلاع میں گرم  رہنے کا امکان ہے ،

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک، شمالی اضلاع میں  مطلع جزوی ابر آلود  رہنے کا امکان ہے ۔

 کشمیر میں  مطلع جزوی ابر آلود  رہنے  چند مقامات پر  گرج چمک  اور ہلکی بارش بونداباندی ہو سکتی ہے ، گلگت بلتستان  میں  موسم خشک  اور مطلع جزوی ابر آلود  رہنے کا امکان ہے ۔

نوٹ:21 مارچ سے ملک کے میدانی علاقوں میں دن کے درجہ حرارت  میں  بتدریج  اضافے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں:وفاق کے بعد پنجاب حکومت نے بھی عیدالفطر کی تعطیلات کا اعلان کر دیا

مزیدخبریں