یوزویندر چہل طلاق کیلئے دھنشری ورما کو بھاری رقم دینے پر راضی

Mar 19, 2025 | 22:41:PM
یوزویندر چہل طلاق کیلئے دھنشری ورما کو بھاری رقم دینے پر راضی
کیپشن: بھارتی کرکٹر یوزویندر چہل اور اہلیہ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بھارتی کرکٹر یوزویندر چہل عدالتی حکم پر اہلیہ کوریوگرافر دھنشری ورما کو طلاق کیلیے بھاری رقم دینے پر راضی ہوگئے۔

یوزویندر چہل اور دھنشری ورما علیحدگی کی وجہ سے مسلسل خبروں میں ہیں۔ اب خبر سامنے آئی ہے کہ جوڑے نے طلاق کیلئے باقاعدہ عدالت میں درخواست دائر کر دی۔

دونوں میں علیحدگی کی افواہیں اُس وقت شروع ہوئیں جب انہوں نے ایک دوسرے کے ساتھ تصاویر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے ڈیلیٹ کر دیں۔ بعدازاں، انہوں نے اپنے اپنے اکاؤنٹ سے رشتوں، شادیوں اور معنیٰ خیز پوسٹس شیئر کیں۔

انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بھارتی کرکٹر نے نے دھنشری ورما کو 4.75 کروڑ (بھارتی روپے) طلاق کیلئے رقم ادا کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔اس میں سے 2.37 کروڑ روپے پہلے ہی ادا کیے جا چکے ہیں، تاہم باقی رقم کی عدم ادائیگی کو فیملی کورٹ کی جانب سے عدم تعمیل کے طور پر دیکھا گیا۔

یہ خبریں بھی سامنے آئی تھیں کہ دھنشری نے یوزویندر چہل سے 60 کروڑ روپے ادا کرنے کا مطالبہ کیا، لیکن کوریوگرافر کے اہل خانہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے ان افواہوں کو بے بنیاد قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں:محکمہ موسمیات نے بارش کی نوید سنا دی

انہوں نے کہا کہ ہم بے بنیاد دعووں سے شدید غم و غصہ کا شکار ہیں، واضح کر دیں کہ ایسی کوئی رقم کبھی نہیں مانگی گئی یا پیشکش کی گئی، ان افواہوں میں کوئی صداقت نہیں، غیر تصدیق شدہ معلومات کو شائع کرنا انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے۔

دھنشری کے اہل خانہ کا کہنا تھا کہ اس طرح کی جھوٹی خبریں صرف نقصان کا باعث بنتی ہیں، میڈیا سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ غلط معلومات پھیلانے سے پہلے تحمل سے کام لیں اور حقائق کی جانچ کریں اور ہر ایک کی رازداری کا احترام کریں۔یاد رہے کہ یوزویندر چہل اور دھنشری نے 2020 میں شادی کی تھی۔
 یہ بھی پڑھیں:سعودیہ اور پاکستان سمیت متعدد اسلامی ممالک میں ایک ہی دن عید ہونے کا امکان،بڑی پیش گوئی سامنے آ گئی