ICC ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر،خواتین کھلاڑیوں کا 10 روزہ تربیتی کیمپ  لاہور میں لگے گا

Mar 19, 2025 | 22:49:PM
ICC ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر،خواتین کھلاڑیوں کا 10 روزہ تربیتی کیمپ  لاہور میں لگے گا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وسیم احمد) پاکستان کے کرکٹ میدانوں میں ایک بار پھر رونق لگنے والی ہے ، آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر کیلئے پاکستان کی ویمنز کھلاڑیوں کا 10 روزہ تربیتی کیمپ  لاہور میں لگے گا ۔

رپورٹ کے مطابق پی سی بی کی جانب سے تمام خواتین کھلاڑیوں کو کل مقامی ہوٹل رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، تمام خواتین کھلاڑی ہیڈ کوچ محمد وسیم کی زیر نگرانی تربیتی کیمپ  میں حصہ لیں گی، اس کیمپ میں خواتین کھلاڑیوں کو سکلز  بڑھانے کی ٹریننگ دی جائے گی،کیمپ میں فنٹس کے ساتھ فیلڈنگ، باولنگ اور بیٹنگ کی پریکٹس کرائی جائے گی۔ اس دوران خواتین کھلاڑیوں کے درمیان  پریکٹس میچز بھی ہوں گے۔خواتین کھلاڑیوں کا کیمپ 30 مارچ تک جاری رہے گا۔

 واضح رہے کہ آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائرایونٹ 9 سے 19 اپریل تک لاہور میں ہوگا، میچز قذافی سٹیڈیم اور لاہور سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن گرائونڈ میں کھیلا جائے گا، اس میں 6 ٹیمیں شرکت کریں گی، 15 میچز پر مشتمل یہ لیگ فارمیٹ کا ٹورنامنٹ ہوگا، اس میں چار فل ممبرز پاکستان، بنگلہ دیش، ویسٹ انڈیز، آئرلینڈ جبکہ اسکاٹ لینڈ، تھائی لینڈ حصہ لیں گی،2 نمایاں ٹیمیں بھارت میں ہونے والے آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ 2025 کے لیے کوالیفائی کریں گی جو اکتوبر اور نومبر میں کھیلا جائے گا۔ 6 ٹیمیں آسٹریلیا، انگلینڈ، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ، سری لنکا اور میزبان بھارت پہلے ہی براہ راست ورلڈ کپ میں جگہ بنا چکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:قومی اسمبلی کی مبینہ ملازمہ کا شہری کو نوکری اور ویزے کا جھانسہ،عدالت نے بڑا حکم دیدیا