مسلم لیگ (ن)کےتحقیقی آفیشل میگزین HORIZON کے چھ سال مکمل،ویڈیو جاری 

Mar 19, 2025 | 23:20:PM
مسلم لیگ (ن)کےتحقیقی آفیشل میگزین HORIZON کے چھ سال مکمل،ویڈیو جاری 
کیپشن: ویڈیو پکچر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)مسلم لیگ (ن) کے ریسرچ اینڈ پالیسی پلاننگ یونٹ اور  آفیشل میگزین HORIZON کے چھ سال مکمل ہو گئے۔

مسلم لیگ (ن) کے سرکردہ رہنمائوں کی ہدایت پر2019 میں تشکیل دیئے گئے ریسرچ اینڈ پالیسی پلاننگ یونٹ کی انتھک محنت سے جاری ایک ایسا سفر جو تحقیق پر مبنی پالیسی سازی، فکری رہنمائی اور قومی ترقی کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ اس موقع پر  خصوصی دستاویزی فلم HORIZON  تیار کئی گئی ہے جو ان چھ سالوں میں ہونے والی علمی کاوشوں، تحقیقاتی پیش رفت اور پالیسی اقدامات کو اجاگر کرتی ہے، جو پاکستان کے ایک مستحکم اور خوشحال مستقبل کی بنیاد ہیں۔ یہ صرف ایک میگزین یا پالیسی یونٹ نہیں بلکہ ایک فکری تحریک ہے جو تحقیق، تجزیے اور مؤثر پالیسی سازی کے ذریعے پاکستان کی ترقی میں اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:قومی اسمبلی کی مبینہ ملازمہ کا شہری کو نوکری اور ویزے کا جھانسہ،عدالت نے بڑا حکم دیدیا